لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے یوم جمہوریہ کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا

جموں/26جنوری

لیفٹنٹ گورنر منوج سِنہا نے آج صبح ایم اے سٹیڈیم میں 77ویں یومِ جمہوریہ کے موقعہ پر منعقدہ یو ٹی سطح کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یومِ جمہوریہ پریڈ کے دستوں کا معائینہ کیا اور سلامی لی۔
مارچ پاسٹ میں فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، آئی آر پی (خواتین و مرد)، جموں و کشمیر پولیس، جے کے اے پی، یو ٹی ڈیزاسٹر رسپانس فورس، جموں و کشمیر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جموں و کشمیر فارسٹ پروٹیکشن فورس، ایکسائز اینڈ ٹیکزیشن ڈیپارٹمنٹ، سابق فوجی، این سی سی (لڑکے اور لڑکیاں)، بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز (لڑکیاں و لڑکے) اور متعدد سکولوں کے دستوں نے نہایت نظم و ضبط اور شاندار انداز میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ فوج، بی ایس ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے براس اور پائپ بینڈز اور مختلف سکولوں کے بینڈ ٹروپس (لڑکے اور لڑکیاں) نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
تقریب میں رنگا رنگ جھانکیوں کے ذریعے جموں و کشمیر کی ترقیاتی اور ثقافتی جذبے کو اُجاگر کیا گیا۔ اہم موضوعات میں آپریشن سندور، مشن یووا، روڈ سیفٹی، نشہ م±کت جموں و کشمیر، شرم کو سمان، سرل کار، سشکت بھارت اور فوڈ سیفٹی شامل تھے۔
مجمع جموں و کشمیر پولیس کے ڈیئر ڈیولز کی شاندار موٹر سائیکل کرتب بازی اور یو ٹی کی بھرپور ثقافتی وراثت کی عکاسی کرنے والے متنوع ثقافتی مظاہرے سے خوب محظوظ ہوا۔
اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس شہدا¿ میموریل اور بلیدان ستمب کا دورہ کیا،گُل دائرے چڑھائے اور پولیس، فوج اور سی اے پی ایفز کے اُن بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیاجنہوں نے قوم کی خدمت میں عظیم قربانیاں دیں۔

Comments are closed.