سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک جزوی طور بحال، مغل روڈ، سرینگر, لیہہ شاہراہ ہنوز بند

سری نگر، 25 جنوری

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کردی گئی ہے اور پہلے درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔

ادھر مغل روڈ، سری نگر – لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ مسلسل تین دنوں سے بند ہیں۔

ٹریفک حکام نے اتوار کو بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور پہلے نویوگ ٹنل اور ناشری ٹنل کے درمیان درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغل روڈ، سری نگر – لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ مسلسل تین دنوں سے بند ہیں۔

حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ شاہراہوں کی تازہ جانکاری کے لئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج اور متعلقہ ٹریفک کنٹرول رومز کے ساتھ رابطہ کریں۔

Comments are closed.