کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیاں جاری، سونہ مرگ سرد ترین جگہ
سری نگر، 22 جنوری
وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا قہر جاری ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق وادی میں سیاحتی مقام سونہ مرگ سرد ترین مقام رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان ہے۔
Comments are closed.