یوم جمہوریہ کے پیش نظر و ادی کشمیر میں فلک تا زمین تک سخت حفاظتی اقدامات
یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں و کشمیر میں حفاظت کے سخت اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ پولیس وفورسز کو متحرک کردیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریں اور اس دوران ملک کے کسی بھی خطے سے کوئی ناخوشگوار واقعے رونما نہیں ہونا چاہئے۔فضا سے زمین میں بھی حفاظت کے غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں سرحدوں کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ 26جنوری موقعے پر کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔
فضا سے زمین تک پوری طرح سے نظر رکھی جار ہی ہیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے۔پولیس وفورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوم جمہوریہ کی سالگرہ کے موقعے پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہ دچھوڑ دیں۔ وادی کشمیر میں بھی حفاظت کے اقدامات سخت کر دئے گئے ہیں ۔
شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے اور چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں شہر کے تجارتی مرکز لالچوک میں بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جس دوران سکوٹی سواروں کی بھی چیکنگ کی گئی ۔
Comments are closed.