یومِ جمہوریہ کی فضائی پابندیوں کے باعث دہلی-سری نگر کی دو پروازیں منسوخ

نئی دہلی، 20 جنوری

قومی دارالحکومت میں یومِ جمہوریہ کی تیاریوں کے سلسلے میں سخت سکیورٹی اور فضائی حدود کی پابندیوں کے درمیان دہلی اور سری نگر کے درمیان چلنے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جب ایک نوٹس ٹو ایئرمین (این او ٹی اے ایم) جاری کیا گیا۔ یہ اطلاع حکام نے منگل کو دی۔
سری نگر ایئرپورٹ حکام نے اپنے ایکس ہینڈل پر جاری مشورے میں لکھا کہ”یومِ جمہوریہ کی تیاریوں کے پیش نظر دہلی ایئرپورٹ پر نافذ نوٹم کے باعث آج سری نگر ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی دو پروازیں متعلقہ ایئرلائنز نے منسوخ کر دی ہیں۔”
ایئرپورٹ حکام نے مسافروں سے کہا کہ وہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی ایئرلائن سے تازہ ترین فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں اور اس تکلیف کے لیے معذرت کی۔
انڈیگو نے بھی ایک مشورہ جاری کیا اور مسافروں سے سخت سکیورٹی کے پیش نظر تعاون کی اپیل کی۔
پوسٹ میں کہاگیا ہے کہ”جب ہم 77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کی تیاری کر رہے ہیں، آپ کا آرام اور بلا رکاوٹ سفر ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام ایئرپورٹس پر سکیورٹی اقدامات میں اضافے کے پیش نظر ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ایئرپورٹ حکام کے ساتھ تلاشی اور دیگر لازمی چیک کے دوران تعاون کریں۔‘‘
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ایئرلائنز نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ اضافی وقت رکھیں کیونکہ سکیورٹی کارروائیاں کچھ زیادہ وقت لے سکتی ہیں۔”
پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم آپ کی سمجھ بوجھ اور مسلسل تعاون کی قدر کرتے ہیں کیونکہ ہم سب مل کر ایک ہموار اور کسی مشکلات کے بغیر سفر کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”
یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے لیے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سخت سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر، ایئر انڈیا نے بھی مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ سکیورٹی چیک کے لیے جلد رپورٹ کریں، اپنی فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں اور اضافی وقت رکھیں، اور ان کے تعاون و سمجھ بوجھ کی تعریف کی۔
قومی دارالحکومت 26 جنوری کو 77ویں یومِ جمہوریہ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ سخت سکیورٹی کے حصے کے طور پر ایجنسیاں نگرانی بڑھانے کے علاوہ دہلی کے ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز اور بھیڑ بھاڑ والے بازاروں میں مطلوب دہشت گردوں کے پوسٹر بھی لگا رہی ہیں۔

Comments are closed.