یوم جمہوریہ کی تقریبات : پولیس سربراہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلین پربھات نے یوم جمہوریہ 2026 کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں پولیس کنٹرول روم کشمیر کے کانفرنس ہال میں ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں، فوج، سی اے پی ایف سمیت اسپیشل ڈی جی کارڈنیشن ،آئی بی ،آئی جی بی ایس ایف ایف ٹی آر کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے آغاز میں شریک افسران نے ڈی جی پی کو انٹیلی جنس معلومات، حفاظتی اقدامات اور تیاری کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، سیکورٹی کو مضبوط بنانے، عوامی مقامات کی حفاظت، اور وادی میں تمام نامزد مقامات پر تقریب کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔میٹنگ کے دوران، ڈی جی پی جموں و کشمیر نے عین مطابق عمل درآمد کے لیے سخت ہدایات کے ساتھ مخصوص ذمہ داریاں تفویض کیں۔ انہوں نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ضرورت پر زور دیا اور ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھیں تاکہ عوام کے تحفظ اور امن کو متاثر کرنے والی غلط معلومات کے پھیلاو¿ کو روکا جا سکے۔

نلین پربھات نے افسران کو ملک دشمن عناصر کی نگرانی کو تیز کرنے اور علاقے پر تسلط بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔ ٹریفک ونگ کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوام اور محفوظ افراد کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے موثر ٹریفک پلان تشکیل دیں۔ وادی بھر میں ہائی ویز، لیٹرل، ریلوے ٹریکس اور اسٹیشنوں کے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی سیکورٹی کشمیر کو تمام سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی مقام پر سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی۔میٹنگ کا اختتام پرامن اور محفوظ یوم جمہوریہ کی تقریبات کو یقینی بنانے کے اجتماعی عزم کے ساتھ ہوا۔

Comments are closed.