ستیش شرما کی نیشنل ٹرانسپورٹ وزراءکی میٹنگ میں شرکت ، نتن گڈکری سے ملاقی

نئی دہلی 8 جنوری

وزیر برائے فوڈ ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افئیرز ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ٹرانسپورٹ ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگز مسٹر ستیش شرما نے آج تمام ریاستوں اور یو نین ٹیر ٹیریز کے ٹرانسپورٹ وزراءکی میٹنگ اور ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ٹی ڈی سی) کی 43 ویں میٹنگ میں شرکت کی جو بھارت منڈپم نئی دہلی میں مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نتن گڈکری کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔
اس اعلیٰ سطحی قومی میٹنگ میں روڈ سیفٹی ، گاڑیوں کے معیارات ، حادثات کے رد عمل کے طریقہ کار اور ٹرانسپورٹ اصلاحات سے متعلق وسیع مسائل پر غور کیا گیا جن میں حادثاتی متاثرین کیلئے کیش لیس علاج ، ہٹ اینڈ رن کیسز میں معاوضہ ، ای ڈی اے آر کا نفاذ ، زیرو فیٹیلٹی ڈسٹرکٹس ، سڑک سرکشا مشن ، بی این سی اے پی 2.0 ، بس باڈی کوڈز ، دیویانگجن رسائی اور بسوں اور ٹرکوں میں جدید سیفٹی ٹیکنالوجیز کا تعارف شامل ہیں ۔
اس سے قبل مسٹر ستیش شرما نے نتن گڈکری کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کے بارڈر اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو خاص طور پر ایمر جنسی میڈیکل سروسز اور پبلک ٹرانسپورٹ کنیکٹیویٹی کے حوالے سے درپیش سنگین مسائل کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے مرکزی وزیر سے بارڈر بیلٹس کیلئے ایمبولینسیں اور بارڈر پیسنجر ( بی پی ) بسیں فراہم کرنے کی اپیل کی تا کہ رہائشیوں کو بروقت طبی امداد اور قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ سہولیات یقینی بنائی جا سکیں ۔
وزیر نے سرینگر اور جموں میں آٹو میٹڈ ٹیسٹنگ سٹیشنز ( اے ٹی ایس ) کے قیام کیلئے مرکزی حکومت سے فنڈنگ کا مطالبہ کیا ۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے تجویز پر موقع پر ہی اتفاق کیا اور یو ٹی میں اے ٹی ایس انفراسٹرکچر کے قیام کیلئے مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔

Comments are closed.