گاندربل میں بڑی کارروائی؛ دو دہشت گرد معاونین گرفتار، اسلحہ، گولہ بارود اور 8.40 لاکھ کی نقدی برآمد

سری نگر،یکم جنوری

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع گاندربل میں ایک اہم کارروائی کے دوران دو دہشت گرد معاونین کو گرفتار کرکے چینی ساختہ پستول، گرینیڈ اور 8 لاکھ 40 ہزار 500 روپے نقدی سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مخصوص خفیہ اطلاع ملنے پر گندرہمن کے مقام پر ناکہ بندی کی گئی۔ اس دوران لوڈ کیریئر زیر نمبر JK15B-7309 کو روکا گیا اور تلاشی کے دوران گاڑی سے ایک عدد چینی پستول، ایک میگزین، چار زندہ کارتوس، دو ہینڈ گرینیڈ اور بڑی مقدار میں نقدی برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سامان دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
گرفتار شدہ افراد کی شناخت غلام نبی میر ولد محمد سبحان میر ساکن حاجن، بانڈی پورہ اور شبنم نذیر دختر نذیر احمد گنائی ساکن شالہ بگ، گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں افراد ممنوعہ تنظیموں کے ساتھ رابطے میں تھے اور اسلحہ و رقم کی نقل و حمل میں ملوث تھے۔
پولیس نے اس سلسلے میں یو اے پی اے اور آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ اسلحہ کہاں سے لایا گیا، کس مقصد کے لیے استعمال ہونا تھا اور اس کے پیچھے کون سے نیٹ ورک سرگرم ہیں۔
ضلع پولیس گاندربل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن و امان کے قیام میں تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا ملک دشمن عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو فراہم کریں۔ پولیس نے واضح کیا کہ خطے میں امن و استحکام کو خراب کرنے والی کسی بھی سرگرمی کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گ

Comments are closed.