تعمیل ارشاد (ملٹی میڈیا ) رپورٹر ریحانہ میر کو صدمہ ، دادی جان انتقال کر گئیں

روزنامہ تعمیل ارشاد کی ملٹی میڈیا رپورٹر برائے بارہمولہ ریحانہ میر کی دادی جان جانہ بیگم زوجہ مرحوم محمد عبد اللہ میر ساکنہ جانباز پورہ بارہمولہ مختصر علالت کے بعد اس دار فانی سے انتقال کرکے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔

انا للہ وانا اللہ راجعون

مرحومہ کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں غم و اندو کی لہر دوڑ گئی جس کے بعد مرحومہ کو آبائی علاقے میں پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا

ادھر ادارہ کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ چیرمین آکا ش امین بٹ سمیت دیگر جملہ اراکین نے مرحومہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین خاص طو رپر ریحانہ میر کے ساتھ تعزیت پرسی کی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق بخشے ۔

Comments are closed.