لیفٹنٹ گورنر کے ہاتھوں ’ کرتاویہ مارگ ‘ کے چوتھے ایڈیشن کی رسم رونمائی
جموں/19دسمبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج لوک بھون میں شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ کی جانب سے شائع ہونے والے سالانہ میگزین ’کرتاویہ مارگ ‘ کے چوتھے ایڈیشن کی رسم رونمائی اَنجام دِی۔
اُنہوںنے مدیر اور اِشاعت سے وابستہ تمام اَفراد کو مُبارک باد دِی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ کی ہندوستان کی قدیم علمی روایات، لوک ثقافت، نجوم اور ویدک علوم کے فروغ کے لئے مسلسل اور مخلصانہ کوششوں کو سراہاجو معاشرے میں اَخلاقی بیداری اور ثقافتی فخر کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ویدوں پر مبنی یہ مکمل علمی نظام جو ایک جامع عالمی نظریہ پر مشتمل ہے، جدید دور کے مسائل کے مو¿ثر حل پیش کرے گا۔
منوج سِنہانے کہا،”ہماری قدیم تحریریں جیسے وید اور اُپنشد ریاضیات، طب، فزکس، نباتات، کیمسٹری، فنون ،آرٹس اور ہیومینٹیز میں علم کا بیش بہا قیمتی خزانہ ہیں۔ مختلف فلسفیانہ مکاتب فکر اور فنون و تعمیرات آج بھی ایک مضبوط اور باوقار معاشرے کی تشکیل کیلئے نہایت اہم ہیں۔“
اُنہوںنے اِس بات پر زور دیا کہ ’کرتاویہ مارگ ‘ جیسے اقدامات نوجوانوں کو ان کی روایات اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے میں ایک متاثر کن کردار ادا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوانون کو چاہیے کہ وہ قدیم اَقدار اور نظریات کو موجودہ دور کی زِندگی میں اَپنائے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ ہندوستانی ثقافت، اَخلاقیات اور اَقدار پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے اور معاشرے میں ہم آہنگی اوریکجہتی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
اُنہوں نے کہا،”ہمارا قدیم علمی نظام اور اس میں پوشیدہ حکمت ایک کامیاب جدید دُنیا کے لئے خاکہ فراہم کرتی ہے، سب کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتی ہے، دیرپاترقی اور اِختراع کے لئے رہنمائی کرتی ہے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے مو¿ثر طور پر نمٹنے کے لئے ایک جامع فریم ورک پیش کرتی ہے تاکہ ایک دیرپا مستقبل کی تعمیر کی جا سکے۔“
صدر شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری نے بتایا کہ یہ سالانہ اشاعت ہندی، سنسکرت، انگریزی اور ڈوگری زبانوں میں شائع کی جاتی ہے تاکہ علم، ثقافت اور اَقدار کا پیغام متنوع لسانی اور ثقافتی پس منظر رکھنے والے قارئین تک پہنچ سکے۔
اِس موقعہ پر ٹرسٹ کے اراکین بشمول پروفیسر شرت شرما، ڈاکٹر وشو گپتا، شری راجیو شرما، شری ونئے اگروال، شری ونئے جموال، شری نگم گپتا، شری راکیش گندوترا، شری نریش رینہ، شری لکی شرما، شری پربودھ شرما، شری ایم ایل ورما، ڈاکٹر وویک آریہ، شری یوگیندر سنگھ اور شری ستیش جنڈیال موجود تھے۔
Comments are closed.