شوپیان کی سڑکوں پر خطرناک بائیک اسٹنٹ ، موٹر سائیکل ضبط ، کیس درج

شوپیان میں جموں و کشمیر پولیس نے زوورا علاقے سے رپورٹ ہونے والے ایک اسٹنٹ بائیکنگ واقعے کے خلاف فوری کارروائی کی ہے۔ اس سلسلے میں، بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 281 اور 125 اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 184 کے تحت ایف آئی آر نمبر 270/2025 درج کی گئی ہے۔ واقعے میں ملوث موٹر سائیکل کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزم کی شناخت فرقان احمد ڈار ولد محمد اشرف ڈار ساکنہ زوورا، شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ وہ ایک عوامی سڑک پر خطرناک اسٹنٹ میں ملوث پایا گیا، جس سے اس کی اپنی جان خطرے میں پڑ گئی اور سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی سڑکوں پر سٹنٹ بائیک چلانے اور تیز رفتار ڈرائیونگ پر سختی سے پابندی ہے اور اس پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوامی سڑکیں محفوظ سفر کے لیے ہیں اور اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے المناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ پولیس نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے طریقوں کو اپنائیں۔ والدین اور سرپرستوں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک ڈسپلن کے حوالے سے رہنمائی اور مشورہ دیں۔

Comments are closed.