گاندربل میں 6سال سے مفرور شہری گرفتار
مفرور افراد کے خلاف اپنی خصوصی مہم کو جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے ایک اور مفرور کو گرفتار کرکے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے جو 06 سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ گرفتار شخص کی شناخت محمد منشی گوجر ولد ولی محمد گوجر ساکنہ خانپورہ نگروٹہ کے طور پر کی گئی ہے جو مقدمہ ایف آئی آر نمبر 50/2020تھا نہ گنڈ میں مطلوب تھا۔
مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن گنڈ کی ایک پولیس ٹیم نے سخت کوششوں کے بعد مذکورہ مفرور ملزم کو گرفتار کیا اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد ملزم کو معزز عدالت جے ایم آئی سی کنگن میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے سنٹرل جیل سری نگر بھیج دیا گیا۔
گاندربل پولیس تمام مفرور اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ کوئی بھی قانون سے بچ نہ سکے۔
Comments are closed.