لیفٹیٹ جنرل پراتیک شرما نے جنوبی کشمیر میں فورسز کی عملی تیاریوں کاجائزہ لیا
سری نگر، 19 دسمر
فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیٹ جنرل پراتیک شرما نے جنوبی کشمیر میں فورسز کے سیکورٹی انتظامات اورعملی تیاریوں کاجائزہ لیا۔ اس دوران انہیں مشترکہ انٹلی جنس فریم ورک، بہتر بنائے گئے آپریٹنگ طریقہ کار اور مربوط رد عمل نظام سے آگاہ کیا گیا۔ یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘لیفٹیٹ جنرل پراتیک شرما نے جنوبی کشمیر میں فورسںز کی حفاظتی ساخت اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہیں مشترکہ انٹیلی جنس فریم ورک، بہتر آپریٹنگ طریقہ کار اور مضبوط اور مربوط ردعمل کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی جو کہ ایک چیلنجنگ سیکیورٹی ماحول میں آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘فوجی سربراہ نے فوجی جوانوں کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت، پختہ عزم اور آپریشنل عمدگی کے حصول کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا’۔
Comments are closed.