چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر بھر میں پی ایم اجولا یوجنا کے نفاذ کا جائیزہ لیا
جموں 12 دسمبر
چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج پردھان منتری اجولا یوجنا ( پی ایم یو وائی ) کے نفاذ پر ایک جائیزہ اجلاس کی صدارت کی اور آنے والے سردیوں کے مہینوں کیلئے کشمیر وادی میں ایل پی جی اسٹاک کی دستیابی کا جائیزہ لیا ۔
اجلاس میں کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے اور ڈویژنل کمشنر کشمیر کے علاوہ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے جموں /کشمیر اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں ( او ایم سیز ) کے سینئر افسران نے شرکت کی جنہوں نے ضلع وار پیش رفت ، نفاذ کے چیلنجوں اور پی ایم یو وائی کی نئی توسیعی مرحلے کے تحت تیاریوں کا اشتراک کیا ۔
چیف سیکرٹری نے پی ایم یو وائی کے پہلے مرحلے کی کارکردگی کا جائیزہ لیا اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ اہل مستحقین کی انرولمنٹ کو تیز کریں ، سبسکرپشن واو¿چرز کی تعداد بڑھائیں اور ای ۔ کے وائی سی اور آدھار سیڈنگ کے بارے میں آگاہی بڑھانے کیلئے زور دار انفارمیشن ، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن ( آئی ای سی ) مہمات چلائیں ۔
انہوں نے زور دیا کہ وزارت پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ( ایم او پی اینڈ جی ) کی تازہ ترین ہدایات کے پیش نظر ای ۔ کے وائی سی کا مکمل ہونا بہت ضروری ہے جن کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈیز کی پروسیسنگ صرف ای ۔ کے وائی سی مکمل ہونے کے بعد ہی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ او ایم سیز اور ضلعی انتظامیہ کو یقینی بنانا چاہئیے کہ صد فیصد ای ، کے وائی سی کمپلائنس ہو تا کہ مستحقین کو اپنی سبسڈیز کی وصولی میں تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
چیف سیکرٹری نے کشمیر ویلی میں ایل پی جی اسٹاک کی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا اور انہیں بتایا گیا کہ اسٹوریج کی گنجائش 3660 میٹرک ٹن ہے جس کے ساتھ آئی او سی اور بی پی سی کی طرف سے اضافی 200 میٹرک ٹن ” آن وہیل “ اسٹاک موجود ہے جو اسٹوریج ٹینکوں کی مکمل بحالی کے بعد سترہ دن تک کی دستیابی کو یقینی بناتا ہے ۔
Comments are closed.