کشمیر میں شبانہ سردیوں کا راج برقرار، پلوامہ منفی 4.2ڈگری اور زوجیلا منفی 17ڈگری سیلشس پر سرد ترین مقاما ت
سرینگر/13 دسمبر / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر میں سردیوں کا راج مسلسل برقرار ہے جس کے چلتے رات کے درجہ حرارت میں کمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پلوامہ منفی 4.2ڈگری کے ساتھ وادی کشمیر میں سب سے سرد ترین علاقہ رہا جبکہ شوپیان میں منفی 3.7ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں پورے جنوبی کشمیر میں سردی کی لہر برقرار ہے۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،قاضی گنڈ میں منفی 1.6ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ سیاحتی پہلگام میں منفی 2.8ڈگری ،سونہ مرگ میں منفی 0.3ڈگری اور شہر ہ آفاق گلمرگ میں منفی 1.6ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ زوجیلا پاس سب سے سرد ترین علاقہ رہا جہاں رات کا درجہ حرارت منفی 17ڈگری سیلشس درج کیا گیا
اس کے علاوہ جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جموں ہوائی اڈہ 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ پر قدرے گرم رہا۔ انہوں نے کہا کہ کٹرا میں 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹھوعہ اور بٹوٹ دونوں 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور ریاسی میں بھی 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے کہا کہ پورے خطے میں سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں ابر آلود موسم کے ساتھ کسی بڑی مغربی ڈسٹربنس کی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا، تاہم، اونچی جگہوں پر کبھی کبھار ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
Comments are closed.