لیفٹنٹ گورنر نے نوگام حادثاتی دھماکے کے شہداءکے خاندانوں میںتقرری خطوط تقسیم کئے

سرینگر 12 دسمبر

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر میں نوگام کے حادثاتی دھماکے کے شہداءکے خاندانوں سے ملاقات کی اور ہمدردی کی بنیاد پر تقرری کے خطوط تقسیم کئے ۔
لیفٹنٹ گورنر نے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداءکے خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے تا کہ وہ عزت اور راحت کی زندگی گذار سکیں ۔
لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ پچھلے مہینے دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب اور تباہ کر کے دہشت گردی کو اس کی جڑوں میں روکنے پر جے اینڈ کے پولیس پر پورا ملک فخر کرتا ہے ۔ انہوں نے جے اینڈ کے پولیس کی دقیق تحقیقات اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر روک لگانے ، روکنے اور ناکام بنانے کی کثیر الجہتی کوششوں کی تعریف کی ۔
انہوں نے سینئر افسران کو ہدایت دی کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کے پایپ لائن کو روکا جائے اور بعض علیحدگی پسند عناصر کی طرف سے ریڈکلائیزیشن کی کوششوں کا موثر طور پر مقابلہ کیا جائے ۔
اس موقع پر سپیشل ڈی جی کوارڈینیشن پی ایچ کیو ، پرنسپل سیکرٹری ہوم ، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنر کشمیر آئی جی پی کشمیر ، ڈی آئی جی سی کے آر ، ایس ایس پی سرینگر ، ڈپٹی کمشنر سرینگر اور پولیس و سول ایڈمنسٹریشن کے سینئر افسران موجود تھے ۔

Comments are closed.