جموں وکشمیر او رلداخ ہائی کورٹ نے 20 دسمبر کو کام کا دِن قرار دیا

جموں/11دسمبر

جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے اِنصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا ایک اہم مظاہرے کرتے ہوئے 20 دسمبر 2025 (ہفتہ) کو ہائی کورٹ کے لئے کام کا دن قرار دیا ہے جبکہ 27 دسمبر 2025 (ہفتہ) کو پہلے ہی کام کا دن قرار دیا جا چکا ہے۔
یہ فوری فیصلہ حال ہی میں چیف جسٹس آف اِنڈیا کی طرف سے جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے نام ایک مکتوب کے بعد لیا گیا ہے۔ اس اَقدام سے عدلیہ کی آئینی جمہوریت کے محافظ کے طور پر مقدس ذمہ داری اور ہر ماہ دو ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے کی حوصلہ افزائی کی اہمیت واضح ہوتی ہے تاکہ مقدمات کی بڑھتی ہوئی اِلتوا¿ کی صورت حال کو کم کیا جا سکے۔
جموںوکشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس نے اِس اصلاحی، جوابی اور ادارتی عزم کے مطابق ہدایت دی ہے کہ مذکورہ ہفتہ وار دِنوں میں ہائی کورٹ عدالت مکمل طور پر فعال رہے گی۔
یہ اقدام ہائی کورٹ کے عزم کے بارے میں مثبت پیغام دیتا ہے کہ وہ مقدمات کی اِلتوا ¿کو کم کرنے، کارکردگی کو بہتر بنانے اور عدالتی نظام پر معاشرے کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے پُرعزم ہے۔ یہ اِلتوا ¿کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک پیشگی حکمت عملی کی شروعات کا بھی عندیہ دیتا ہے اور عدلیہ کے آئینی فرائض کو جوش و جذبے اور مقصد کے ساتھ پورا کرنے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

Comments are closed.