وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں دربامئو کیلئے 56نئے رہائشی فلیٹوں کا اِفتتاح کیا
جموں/11دسمبر
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج احاطہ امر سنگھ اور سروال میں نئے تعمیر شدہ رہائشی بلاکوں کا اِفتتاح کیا جو دربار مو¿و سے منسلک سرکاری ملازمین کے لئے ہاو¿سنگ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔
وزیراعلیٰ نے رسمی رِبن کاٹ کر سہولیات کا باضابطہ اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری، وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ شالین کابرا، ڈائریکٹر ایسٹیٹس اشونی کھجوریہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹیٹس جموں ڈاکٹر وِکاس شرما اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔
دو نئے بلاکوں میں کل 56 چھوٹے دو کمروں والے رہائشی فلیٹ شامل ہیں جو گراو¿نڈ پلس6 منزلہ ڈھانچے کے طور پر تعمیر کئے گئے ہیں۔ ہر یونٹ میں دو بیڈروم، ایک لابی/لونگ ائیریا، کچن، دو واش روم اور ایک بالکونی شامل ہے جس سے ملازمین کی رہائش کی ضروریات کو مو¿ثر طریقے سے پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ لاگت کی کفایت اور جگہ کے بہترین اِستعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے نئے تعمیر شدہ فلیٹوں کا معائینہ کیا، ان کی جمالیات اور معیارکو سراہا اور جگہ کے اِنتظام اور فعال ترتیب پر اطمینان کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ رہائش کے دباو¿ کو کم کرے گا اور ملازمین کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرے گا۔
بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر ایسٹیٹس اشونی کھجوریہ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اس پروجیکٹ کو عملی ڈیزائن، ساختی حفاظت اور قابل استطاعت پر زور دیتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پرانے رہائشی کالونیوں کو مرحلہ وار جدید بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹیٹس جموں ڈاکٹر وِکاس شرما نے وزیراعلیٰ کو رہائشی یونٹوں کے لے آو¿ٹ، سہولیات اور نگرانی کے طریقہ¿ کار کے بارے میں بریف کیا تاکہ سخت کوالٹی کنٹرول اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کے لئے محفوظ اور منصوبہ بندی شدہ رہائشی انفراسٹرکچر فراہم کرنے میں حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے یاد دِلایا کہ اس برس نومبر میں، چار برس بعد دربار مو¿و کی بحالی کے بعداُنہوں نے ان رہائشی کالونیوں کا معائینہ کیا اور اَفسران کو ہدایت دی کہ زمین کا بہترین استعمال کریں، اعلیٰ جمالیاتی اور تعمیراتی معیار برقرار رکھیں اور پرانے اور غیر محفوظ کوارٹروں کو جدید سہولیات سے تبدیل کریں۔
Comments are closed.