جے کے پی ایس سی امتحان سے متعلق سوشل میڈیا کے دعوے گمراہ کن/ لیفٹنٹ گورنر کی وضاحت
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو واضح کیا کہ جے کے پی ایس سی امتحان کے بارے میں گردش کرنے والی سوشل میڈیا پوسٹس گمراہ کن ہیں، اور کہا کہ لوک بھون کو 2 دسمبر کو موصول ہونے والی فائل صرف عمر میں نرمی سے متعلق تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس نے اہلیت کے معیار میں ترمیم کے بعد 7 دسمبر کو امتحان کے انعقاد کی لاجسٹک فزیبلٹی سے متعلق استفسار کے ساتھ اسی دن فائل کو فوری طور پر واپس کر دیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں لیفٹنٹ گورنر جموں کشمیر دفتر نے لکھا ”جے کے پی ایس سی امتحان کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹس گمراہ کن تھیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ لوک بھون کو 2 دسمبر 2025 کو فائل موصول ہوئی، جو کہ صرف عمر میں نرمی سے متعلق تھی“۔پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ فائل کو اسی دن 2 دسمبر 2025 کو ایک سوال کے ساتھ واپس کر دیا گیا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ آیا اتنے آخری مرحلے میں اہلیت کے معیار میں تبدیلیوں کو شامل کرنے کے بعد 7 دسمبر کو امتحان کا انعقاد لاجسٹک طور پر ممکن تھا۔
انہوں نے مزید لکھا ” چار دن گزر جانے کے باوجود، لوک بھون کو کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ مجھے نوجوان امیدواروں کے ساتھ پوری ہمدردی ہے۔ “ پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ امتحان کیلئے اشتہاری نوٹس جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن نے 22.08.2025 کو جاری کیا تھا، جبکہ امتحان کی تاریخ 06.11.2025 کو 07.12.2025 کو منعقد کرنے کے لیے مطلع کیا گیا تھا۔
Comments are closed.