انڈیگو کی کئی پروازیں دوسرے روز بھی رہیں منسوخ

نئی دہلی، 6 دسمبر

نجی ایئر لائن کمپنی انڈیگو کی کئی پروازیں ہفتہ کے روز بھی منسوخ رہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دہلی ایئرپورٹ پر آج ایئر لائن نے اپنی 106 پروازیں منسوخ کی ہیں، جن میں 54 روانگی اور 52 آمد کی پروازیں شامل ہیں۔

احمد آباد ایئرپورٹ پر رات 12 بجے سے صبح چھ بجے تک 19 پروازیں منسوخ رہیں۔ ان میں 12 روانگی اور سات آمد کی پروازیں شامل ہیں۔

اس سے پہلے، جمعہ کے روز انڈیگو کی ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئی تھیں، جبکہ 4 دسمبر کو تقریباً 400 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔

گزشتہ یکم نومبر کو پائلٹوں کے لازمی آرام اور نائٹ ڈیوٹی سے متعلق نئے ضابطے نافذ ہونے کے بعد سے انڈیگو کی پروازوں میں تاخیر بڑھتی گئی اور دسمبر آتے ہی بڑی تعداد میں پروازوں کی منسوخی شروع ہو گئی۔ ایئر لائن نے کہا ہے کہ فلائٹ شیڈول کو دوبارہ منظم کرنے کے لیے دو سے تین دن تک بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔
اسی دوران ڈی جی سی اے نے نئے ضابطے میں کچھ عرصے کے لیے جزوی نرمی بھی کی ہے۔
مسافروں کو درپیش شدید پریشانی کے پیش نظر مرکزی حکومت نے پورے معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو اس کے اسباب کا پتہ لگائے گی اور آئندہ اس طرح کی صورتحال سے بچنے کے لیے اقدامات کی سفارش کرے گی۔

Comments are closed.