سردی کے سخت تیور: منفی 1.6ڈگری کے ساتھ سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ
وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.6ڈگری درج ہوا اور رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی
کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل میں چلہ کلان سے قبل ہی سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہواﺅں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔
محکمہ موسمےات کے حکام نے اس کی تصدےق کرتے ہوئے بتاےا کہ رات کے دوران مطلع صاف رہنے اور دن میں ہلکی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ آنے والوں دنوں میں شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترےن سردی کے لپےٹ مےں آچکی ہے ۔
انہوں نے بتاےا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدےد سردی کی لپےٹ مےں ہے ۔
Comments are closed.