لیفٹنٹ گورنر نے سرینگر میں سیکورٹی صورتحال اور آپریشل تیاریوں کا جائزہ لیا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
لیفٹنٹ گورنر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ” آج صبح سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی“۔یہ میٹنگ دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے باہر کار دھماکے اور جیش محمد اور انصار غزوة الہند کے دہشت گرد ماڈیول سے دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کی حالیہ برآمدگی کے پس منظر میں ہوئی ہے۔
میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ داخلہ چندراکر بھارتی، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات، اسپیشل ڈی جی پی ایس جے ایم گیلانی، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی نتیش کمار اور آئی جی پی کشمیر زون وی کے بردی نے شرکت کی۔
Comments are closed.