کشتواڑ چھاترو میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ: فوج

جموں، 5 نومبر

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے انٹلی جنس کی بنیادوں پرچھاترو علاقے میں ایک آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان آمنا سامنا ہوا اور طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا’۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

دریں اثنا حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور ددہشت گردوں کے درمیان رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

Comments are closed.