سرینگر میں پانچواں کشمیر ورلڈ فلم فیسٹیول کا افتتاح، نامور فلمی شخصیات کی شرکت
سرینگر، 01نومبر 2025/
پانچویں کشمیر ورلڈ فلم فیسٹیول (کے ڈبلیو ایف ایف) کا آغاز آج ٹیگور ہال، سرینگر میں ہوا، جس نے بھارت اور بیرونِ ملک سے آئے فلم سازوں، فنکاروں اور ناظرین کو فلم کے ذریعے کہانی سنانے کے اس جشن میں ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔
اس سال فیسٹیول کو کل 123 فلموں کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے 60 فلموں کو نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں سے 55 فلمیں باضابطہ مقابلہ جاتی زمرے میں شامل ہیں جبکہ 5 فلمیں غیر مقابلہ جاتی زمرے میں پیش کی جائیں گی۔بین الاقوامی زمرے میں بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، ایران، نیپال، فلسطین، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کی فلمیں شامل ہیں۔ بھارتی فلمیں مختلف زبانوں اور ثقافتی رنگوں کی نمائندگی کرتی ہیں، جن میں کشمیری، ڈوگری، آسامی، بنگالی، گجراتی، ہندی، لداخی، ملیالم، مراٹھی، اوڑیہ، پہاڑی، پنجابی، تمل، تبتی اور اردو زبانوں کی فلمیں شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب میں فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف شخصیات رضا مراد، ششیر شرما، جیہتی بھاٹیا اور سنت ٹنڈن نے شرکت کی، جبکہ رجت کپور، مدھور بھنڈارکر اور لالِت پریم ±و کی آئندہ دنوں میں فیسٹیول میں شمولیت متوقع ہے۔
فیسٹیول کے دوران کل سے مختلف موضوعات پر بالی و ±وڈ کے معروف ہدایتکاروں اور اداکاروں کے ساتھ مکالماتی نشستیں، ورکشاپ اور ماسٹر کلاس بھی منعقد ہوں گی، جو فلم سازی کے خواہشمندوں اور سینما کے شائقین کے لیے ایک تعلیمی اور تخلیقی تجربہ فراہم کریں گی۔
جموں و کشمیر کی ممتاز فلمی و ٹیلی ویژن شخصیات نے بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
Comments are closed.