منوج سنہا بدھ مت کے مقدس آثار واپس لانے کے لئے روس روانہ

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ایک ہفتے کی طویل نمائش کے بعد بدھ مت کے مقدس آثار واپس لانے کے لئے کالمیکیا روس روانہ ہوئے۔

انہوں نے یہ اعلان گذشتہ شب ‘ایکس’ ہینڈل پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے کہا: ‘کالمیکیا روس کے لئے روانہ ہو رہا ہوں جہاں میں اس وفد کی قیادت کروں گا جو بدھ مت کے مقدس آثار کو ایک ہفتے کی طویل نمائش کے بعد واپس لائے گا’۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘میں وزیر اعظم نریندر مودی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ مقدس موقع فراہم کیا’۔

Comments are closed.