ادھم پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہوٹل سمیت کئی عمارتیں اور دکانیں منہدم

جموں،12اکتوبر

اُدھمپور ضلع کے نرسو۔سمرولی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک ہوٹل اور اس کے آس پاس کی متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ مقامی حکام کے مطابق اس واقعے نے پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے چند لمحوں میں پوری عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، اور ریاستی آفاتِ سماوی محکمہ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور بڑے پیمانے پر بچاؤ و راحتی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

ضلع انتظامیہ اُدھمپور نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امدادی سرگرمیاں جنگی بنیادوں پر جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام متعلقہ محکمے موقع پر موجود ہیں اور مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

Comments are closed.