جموں میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب کی 114 بوتلیں بر آمد: پولیس

جموں، 10 اکتوبر

غیر قانونی شراب کے کاروبار کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران پولیس نے جموں کے گھو منہاسن علاقے میں ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے بڑی مقدار میں غیر قانونی شراب بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ بارڈر پولیس پوسٹ (بی پی پی) سندوان کی ایک ٹیم نے گھو منہاسن علاقے میں معمول کی گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے دیسی وہسکی کی 144 بوتلیں بر آمد کی گئیں جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا اور غیر قانونی شراب ضبط کی گئی۔

ملزم کی شناخت سبھاش چندر ولد بخشی رام ساکن وارڈ نمبر 4، گھو منہاسن کے طور پر کی گئی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ڈومنا میں ایکسائز ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر216/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس غیر قانونی شراب نوشی اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی شراب کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

Comments are closed.