جموں وکشمیر میں کانگریس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے: سنیل شرما
سری نگر، 13 اکتوبر
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما کا دعویٰ ہے جموں و کشمیر میں کانگریس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ پارٹی نیشنل کانفرنس کی کٹھ پتلی ہے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘بی جے پی آج راجیہ سبھا انتخابات کے لئے اپنے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا رہی ہے جس پر مجھے خوشی ہے’۔
راجیہ سبھا نشستوں پرنیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اختلاف کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر میں کانگریس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے، کانگریس، نیشنل کانفرنس کی کٹھ پتلی ہے، جو فیصلہ نیشنل کانفرنس گھر میں لیتی ہے کانگریس وہی کرتی ہے’۔
لیڈر آف اپوزیشن نے کہا کہ کانگریس جموں وکشمیر میں کوئی آزاد پارٹی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ‘سال 1975 میں سارے ارکان اسمبلی کانگریس کے تھے مگر شیخ محمد عبداللہ کو جیل سے نکال کر وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا’۔
Comments are closed.