رام بن سڑک حادثے میں وکیل ہلاک، چار زخمی
جموں، 10 اکتوبر
جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے سیر علاقے میں جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر جمعہ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک وکیل کی موت جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیر علاقے میں قومی شاہراہ پر سیبوں سے لدے ایک ٹرک اور ایک سوفٹ گاڑی کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت ایڈوکیٹ بمن سنگھ بالی ولد رام سنگھ بالی ساکن اوکھرال رام بن کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمیوں کی شناخت رگو ویر سنگھ ساکن ڈگڈول (ٹرک ڈرائیور)،فیضان ولد وسیم ساکن ڈوڈہ، رام نیک سنگھ ولد من سنگھ ساکن ڈگڈول اور نشانت سنگھ ولد من سنگھ ساکن ڈگڈول کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
Comments are closed.