پی آئی بی جموں و کشمیر میڈیا وفد کا آئی آئی ٹی بمبئی اور محکمہ ایٹمی توانائی کا دورہ
سرینگر، 09اکتوبر 2025/
پریس انفارمیشن بیورو جموں و کشمیر کی جانب سے ممبئی کے جاری پریس ٹور کے تحت، آج جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) بمبئی اور محکمہ ایٹمی توانائی (ڈی اے ای) کا دورہ کیا۔ ان دوروں کا مقصد میڈیا کے نمائندوں کو بھارت کی سائنسی ترقی اور تحقیق پر مبنی تکنیکی و توانائی اختراعات سے روشناس کرانا تھا۔
وفد جس کی قیادت محترمہ نہا جلالی، ڈائریکٹر پی آئی بی جموں کر رہی تھی، اُن کے ہمراہ محترمہ فاگ ±نی بنرجی، پی آر او آئی آئی ٹی بمبئی بھی تھیں۔ آئی آئی ٹی بمبئی میں وفد نے نینو ٹیکنالوجی لیب کا معائنہ کیا، جہاں انہیں نیشنل سیمی کنڈکٹر مشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس مشن کا مقصد بھارت میں ایک مضبوط سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے ایکو سسٹم قائم کرنا ہے تاکہ ملک کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اور ڈیزائن کا عالمی مرکز بنایا جا سکے۔ حکام نے وفد کو سیمِکس پروجیکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جو اکیڈمیا اور صنعت کے درمیان تعاون کو فروغ دیتا ہے تاکہ اسٹارٹ اپس کو فنڈنگ، بنیادی ڈھانچے اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
وفد نے پروفیسر رویندرا گوڑی، ڈپٹی ڈائریکٹر (فائنانس، انفراسٹرکچر اینڈ ایڈمنسٹریشن) سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے صحت کے شعبے، مصنوعی ذہانت اور میڈیا ٹیکنالوجی میں جاری اختراعات پر روشنی ڈالی۔ وفد نے جموں و کشمیر کے ریسرچ طلباءسے بھی گفتگو کی جو خون کے تجزیے کے لیے کم لاگت میڈیکل کٹس تیار کر رہے ہیں، جو سِکل سیل انیمیا سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
اسپائر آئی آئی ٹی بی ریسرچ پارک فاو ¿نڈیشن میں، وفد کو بتایا گیا کہ یہ پارک صنعت اور تعلیمی اداروں کو ریسرچ و ڈیولپمنٹ، انکیوبیشن سہولیات اور مشترکہ اختراعی منصوبوں کے ذریعے جوڑتا ہے، جس سے بھارت کا اختراعی ماحولیاتی نظام مزید مضبوط ہوتا ہے۔
بعد ازاں وفد نے جواہری توانائی کے محکمہ (ڈی اے ای) کا دورہ کیا، جہاں جناب راجیو داس نیوکلئیر کنٹرول پروجیکٹس وِنگ اور پبلک اویئرنیس اینڈ میڈیا انٹریکشن کے سربراہ جناب ڈینیئل بابو نے جوہری توانائی کے پاور اور نان-پاور سے کے استعمال کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں۔ حکام نے ڈی اے ای کے صحت، غذائی تحفظ، پانی کے انتظام اور توانائی کے تحفظ میں نمایاں کام کو اجاگر کیا اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ایٹمی توانائی کے پ ±رامن استعمال کے بارے میں عوامی آگاہی میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں۔
جناب بابو نے یہ بھی بتایا کہ پورے بھارت میں 11 اے کے آر یو ٹی آئی (ایڈوانسڈ نالج اینڈ رورل ٹیکنالوجی امپلیمین ٹیشن) مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ دیہی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دیا جا سکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پی آئی بی جموں محترمہ نہا جلالی نے کہا:
”آئی آئی ٹی بمبئی اور ڈی اے ای جیسے اعلیٰ اداروں کے دورے جموں و کشمیر کے صحافیوں کو بھارت کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی ترقی کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کر رہے ہیں۔ اس طرح کے تجربات ان کے علم اور قومی ترقی پر پیشہ ورانہ نقط نظر کو مضبوط بناتے ہیں۔“
ممبئی میں جاری پانچ روزہ پی آئی بی جموں و کشمیر میڈیا ٹور کا مقصد جموں و کشمیر کے صحافیوں کو بھارت کے معروف اداروں کا عملی مشاہدہ کرانا ہے تاکہ وہ ملک کی بنیادی ڈھانچے، سائنس، ٹیکنالوجی اور حکمرانی میں ہونے والی پیش رفت سے بخوبی آگاہ ہو سکیں۔
Comments are closed.