ضمنی انتخابات کیلئے امید واروں کو نامزد کرنے کا حمتی فیصلہ پارٹی کور پینل کرے گی / جاوید ڈار
ضمنی انتخابات کیلئے امید واروں کو نامزد کرنے کا حمتی فیصلہ نیشنل کانفرنس کی کور پینل کرے گی کی بات کرتے ہوئے کابینہ وزیر اور نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر جاوید احمد ڈار نے کہا کہ طریقہ کار اور دیگر چیزوں پر عمل کرنے میں وقت لگتا ہے اور اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
اونتی پورہ میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور وزیر جاوید ڈار نے کہا کہ بڈگام اسمبلی سیٹ پر امید وار سے متعلق کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور پارٹی کی کور کمیٹی آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کو حتمی شکل دے گی۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جاوید ڈار نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان چند روز قبل ہی کیا گیا تھا۔ طریقہ کار اور دیگر چیزوں پر عمل کرنے میں وقت لگتا ہے اور اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے کہا ” مجھے یقین ہے کہ کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور این سی کی کور کمیٹی امیدواروں کے انتخاب کے لیے حتمی فیصلہ کرے گی“
Comments are closed.