سی پی رادھا کرشنن ملک کے 15ویں نائب صدر منتخب
سرینگر /09ستمبر /
ملک کے نائب صدر عہدے کیلئے انتخابات مکمل ہوئے جس دوران این ڈی اے امید وار رادھا کرشنن کو اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار جسٹس بی سدرشن ریڈی کو شکست دے کر نائب صدر ہند کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
انتخابی ریٹرننگ آفیسر کے مطابق رادھا کرشنن نے 452 پہلی ترجیحی ووٹ حاصل کیے، جبکہ ریڈی 300 میں کامیاب ہوئے۔ خیال رہے کہ منگل کو اس عہدے کیلئے انتخابات ہوئے اور شام کو گنتی ختم ہونے کے فوراً بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔
67 سالہ رادھا کرشنن جگدیپ دھنکر کی جگہ لے رہے ہیں، جنہوں نے 21 جولائی کو نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کر دیا۔انہوں نے 31 جولائی 2024 کو مہاراشٹر کے گورنر کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے تقریباً ڈیڑھ سال تک جھارکھنڈ کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
Comments are closed.