سیاچن گلیشئر پر فانی تودہ گرآیا ، تین فوجی اہلکار از جاں ، ایک کو بچا لیا گیا
لداخ میں سیاچن گلیشئر پر بیس کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے مہار رجمنٹ کے تین فوجی ازجاں ہو گئے ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچنے سے پہلے فوجی تقریباً 5 گھنٹے تک برف کے نیچے پھنسے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک آرمی کیپٹن، جو برفانی تودے میں بھی پھنس گیا تھا بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ بھاری برف جمع ہونے کے باعث علاقے میں بچاﺅ آپریشن ہنگامی طور پر ممکن نہیں ہوسکا جس کے بعد تین فوجیوں کی جان گئی ۔
انہوں نے کہا کہ امدادی اور بچاﺅ ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہے جس دوران ایک فوجی کیپٹن کو بچا لیا گیا ہے اور وہ اسپتال علاج کیلئے پہنچایا گیا ۔
پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں مکمل تفصیلات کا انتظار ہے ۔
Comments are closed.