فوج کے شمالی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل پرتک شرما کا دورہ جنوبی کشمیر ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر / 07اگست /

ادھم پور میںمقیم فوج کے شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹنٹ جنرل پراتیک شرما نے کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کا جائزہ لیا اور انہیں خطے میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں فوج کے شمالی کمان نے لکھا ” لیفٹنٹ جنرل پراتیک شرما، آرمی کمانڈر شمالی کمان نے جنوبی کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کا جائزہ لیا، جہاں انہیں سیکورٹی کی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور جاری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی“۔

انہوں نے مزید لکھا ” فوجی کمانڈر تمام رینکوں کی استقامت اور لچک کے لیے تعریف کی، جس سے خطے میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستانی فوج کے پختہ عزم کو قابل بنایا گیا“۔اس سے قبل 30 جولائی کولیفٹنٹ جنرل پراتیک شرما نے حال ہی میں ختم ہونے والے آپریشن مہادیو میں فوجیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کیلئے داچھی گام سرینگر کا دورہ کیا تھا ۔

Comments are closed.