صارفین پی ایم سوریہ گھرمفت بجلی یوجنا کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں / چیف انجینئر

سرینگر /17جولائی /

صارفین سے پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپویشن لیمٹیڈ کے انچارج چیف انجینئر ( ڈسٹر ی بیوشن ) نثار احمد لون نے کہا کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب مقرر ہ وقت کے اندر مکمل ہوگی ۔

تعمیل ارشا د کے ساتھ ایک خصوصی انٹریو میں گزشتہ دنوں تعینات نئے انچارج چیف انجینئر ( ڈسٹر ی بیوشن ) کے پی ڈی سی ایل نثار احمد لون نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی میں ریونیو حاصل کرنا اور صارفین کو مقرر شیڈو ل کے تحت بجلی فراہم کرنا ہمیشہ ایک چیلنج رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی کی فراہم کرنا محکمہ کیلئے اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ صارفین کو کسی بھی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔ ایک سوال کے جواب میں نثار احمد لون نے کہا کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کیلئے کارورائی زوروں پر ہے اور اس کام کو مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا ۔

صارفین سے پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے چیف انجینئر نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے لوگوں کی آسائش کیلئے یہ اسکیم فراہم کی گئی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس اسکیم کے تحت آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی مانگ کافی بڑھ رہی ہے جبکہ فوائد بھی کافی سارے ہیں خاص طور پر بجلی کی مانگ اس سے کم ہو گی اور کٹوتی شیڈول میں بھی کمی آئی گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن بجلی صارفین کا فیس کافی بقایات ہے اس میںمحکمہ ان کو نوٹس ارسال کرتے ہیں اور ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ فیس کی ادائیگی کریں اور میں ان صارفین سے گزارش کرتا ہوں کہ جن کا بھی فیس بقایات ہے وہ ادا کریں کیونکہ بعد میں ہم بجلی کنکشن منقطع کرنا پڑتا ہے ۔ ایمنسٹی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ اسکیم مارچ 2025تک لاگو تھی اور ابھی تک اس کو دوبارہ سے بڑھایا نہیںگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کو دوبارہ بحال کیا جاتا ہے کہ ہم صارفین کو اس کا بھر پور فائدہ دیں گے ۔

Comments are closed.