لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی وزیر اعظم مودی سے نئی دہلی میں اہم ملاقات

سرینگر /17جولائی /

جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اہم ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران کچھ اہم پہلوﺅں پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے اس کی تصدیق ایکس پر کرتے ہوئے لکھا ” جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے قومی دارالحکومت میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی“۔

اس کی تصویر بھی انہوں نے شیئر کی تاہم ملاقات کے دوران کیا کچھ ہوا اس بارے میں کوئی بھی بات سامنے نہیں آئی ۔

Comments are closed.