اننت ناگ میں سڑک حادثہ، تین امرناتھ یاتریوں سمیت چار افراد زخمی

سری نگر،7جولائی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں تین امرناتھ یاتریوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق، تمام زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، حادثہ چندن واری کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک ٹیکسی سڑک سے پھسل کر نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین یاتری اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی رامبن ضلع کے چندرکوٹ علاقے میں یاترا گاڑیوں کو پیش آئے حادثے میں 36 امرناتھ یاتری زخمی ہو گئے تھے۔

Comments are closed.