بالتل بیس کیمپ میں بے ہوش ہونے کے بعد یاتری فوت
سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران بالتل بیس کیمپ کے نزدیک ایک اور یاتری کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جاری یاترا کے دوران مہلوکین کی تعداد 4تک پہنچ گئی ۔
بنگلورو، کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک 69 سالہ امرناتھ یاترا یاتری کی منگل کو گاندربل ضلع میں بالتل بیس کیمپ کے قریب بے ہوش ہونے کے بعد موت ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ یاتری کی شناخت آر ایس منجوناتھ ولد مرحوم آر شیوایا کے طور پر ہوئی ہے، جو بنگلورو، کرناٹک کے رہنے والے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ گاڑی پارکنگ ایریا کے قریب اچانک ہوش کھو بیٹھا اور اسے طبی امداد کیلئے فوری طور پر بیس اسپتال بلتل منتقل کیا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ تاہم، سہولت کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یاتری کو قانونی لوازمات کی ادائیگی کیلئے ضلع اسپتال گاندربل لایا گیا جس کے بعد ا سکو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ ادھر ایک اور یاتری کی موت کے ساتھ ہی امسال مرنے والوں کی تعداد 04تک پہنچ چکی ہے ۔
Comments are closed.