جموں و کشمیر سیاحت کے احیاءکی راہ پر/ سیکرٹری سیاحت یاشا مدگل

سرینگر/8 جولائی/ٹی آئی نیوز

جموں و کشمیر کے سیکرٹری سیاحت یاشا مدگل نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ سیاحت کے احیاءکی ایک مضبوط راہ پر گامزن ہے اور ایک بار پھر ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک بہترین مقام بن رہا ہے۔

سرینگر میں منعقد ہونے والی ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کے موقع پر بات کرتے ہوئے مدگل نے کہا کہ تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ایک بڑے اجلاس کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں جس کا مقصد ہندوستان کے سیاحت کے شعبے کو بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا ”سیاحت کے سکریٹریز کانفرنس کا انعقاد تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شرکت کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔یہ ایک مضبوط پیغام بھیجتا ہے کہ جموں کشمیر ایک ترجیحی منزل ہے، نہ صرف تفریح کیلئے بلکہ تمام قسم کی سیاحت کیلئے ۔ “

Comments are closed.