ایس ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر کی طرف سے میڈیا سیل کے قیام کا اعلان
سری نگر، 4 جون
ایس ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر اعجاز احمد نے ٹریفک اپ ڈیٹس اور رہنما خطوط کے حوالے سے عوام کے ساتھ بروقت رابطے کو یقینی بنانے کے لئے بدھ کے روز ایک میڈیا سیل کے قیام کا اعلان کر دیا۔ا
نہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے منعقد کی جانے والی تمام پریس کانفرنسز، سیمینارز یا پروگراموں کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے جاری کردہ کوئی بھی ایڈوائزری اب اس میڈیا سیل کے ذریعے مشتہر کی جائے گی۔موصوف ایس ایس پی نے یہ اعلان یہاں میڈیا سے بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ہم نے میڈیا سیل کی ایک لنک الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو فراہم کی ہے جس کا مقصد یہ ہے ہماری آﺅٹ ریچ بڑھ جائے اور ہم اس کے ذریعے بر وقت زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں’۔ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے منعقد کی جانے والی تمام پریس کانفرنسز، سیمینارز یا پروگراموں کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے جاری کردہ کوئی بھی ایڈوائزری اب اس میڈیا سیل کے ذریعے مشتہر کی جائے گی۔عید الضحی کے پیش نظر کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں اعجاز احمد نے بتایا کہ عید کے پیش نظر ٹریفک کو منیج کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس عید پر عید الفطر کے نسبت ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے چلینجز زیادہ ہوتے ہیں لیکن ان کو قابو کرکے ہموار ٹریفک کو یقینی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ عید کے پیش نظر ٹریفک کو منیج کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے ۔ڈائیورژن لگانے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی ہموار نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے ڈائیورژن لگانا ضروری بن جاتا ہے کیونکہ ہمارے پاس سڑکوں کا انفراسٹرکچر محدود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا بھی ایک طرز ہوتا ہے اسی کے مطابق ڈائیورژن بھی لگایا جاتا ہے ۔موصوف ایس ایس پی نے لوگوں سے ٹریفک کی ہموار نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔یو این آئی
Comments are closed.