
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی سے 12 اگست تک ہوگا/ کرن رججو
سرینگر /04جون /
آپریشن سندور پر بحث کرنے کیلئے اپوزیشن لیڈروں کے خصوصی اجلاس کے مطالبے کے بعد مرکزی وزیر کرن رججو نے اعلان کیا کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی سے 12 اگست تک ہوگا۔رججو نے کہا کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں پارلیمانی امور کی کابینہ کمیٹی نے تاریخوں کی سفارش کی ہے۔
خیال رہے کہ کرن رججو کا یہ اعلان آپریشن سندھور پر بحث کرنے کے لیے اپوزیشن لیڈروں کے خصوصی اجلاس کے مطالبے کے پس منظر میں آیا ہے۔
وزیر نے اپوزیشن کے مطالبے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قواعد کے تحت مانسون اجلاس کے دوران تمام مسائل پر بحث کی جا سکتی ہے۔
Comments are closed.