وزیر اعظم مودی 6 جون کو کشمیر ریل لنک پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے
جموں،3 جون
وزیر اعظم نریندر مودی 6 جون کو جموں و کشمیر کے دورے کے دوران وادی کشمیر کو ملک کے ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے والے اُدھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریل لنک کے اہم حصے کا باضابطہ افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر وہ دنیا کے بلند ترین ریلوے پل [؟] چناب ریل پل کو قوم کے نام وقف کریں گے ، جسے انجینئرنگ کا ایک غیر معمولی کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے ۔
حکام کے مطابق، وزیر اعظم مودی اپنے دورے کا آغاز چناب پل کے افتتاح سے کریں گے جو 272 کلومیٹر طویل ‘یو ایس بی آر ایل’ منصوبے کا سب سے اہم اور علامتی حصہ ہے ۔ بعد ازاں وہ ٹرین کے ذریعے کٹرا تک سفر کریں گے ، راستے میں بھارت کے پہلے کیبل پل کا معائنہ بھی متوقع ہے ۔کٹرا، جو ماتا ویشنو دیوی یاترا کا ابتدائی مرکز ہے ، وہاں وزیر اعظم دو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے :ایک کٹرا سے شمالی کشمیر کے بارہمولہ تک،دوسری بارہمولہ سے کٹرا تک،تاہم، ریلوے حکام نے وضاحت کی ہے کہ کشمیر جانے یا آنے والے مسافروں کو فی الحال کٹرا پر ٹرین تبدیل کرنا پڑے گا۔کشمیر کو ریل سے جوڑنے کے اس خواب پر کام 1997 میں شروع ہوا تھا، تاہم جغرافیائی، موسمیاتی اور تکنیکی چیلنجوں کی وجہ سے یہ منصوبہ کئی بار التوا کا شکار رہا۔
ریلوے حکام کے مطابق، 119 کلومیٹر طویل کٹرا-بانہال سیکشن میں 97.4 کلومیٹر حصہ سرنگوں پر مشتمل ہے ، جن میں سے سب سے طویل T-50 سرنگ ہے جو 12.77 کلومیٹر لمبی ہے [؟] یہ ملک کی سب سے طویل ریلوے سرنگوں میں سے ایک ہے ۔اس سیکشن میں:25 بڑی سرنگیں کل لمبائی: 97.42 کلومیٹر،8 ایمرجنسی سرنگیں کل لمبائی: 66.4 کلومیٹر،49 پل جن میں 27 بڑے پل اور 4 میگا پل شامل ہیں۔چناب پل کی اونچائی 369 میٹر ہے ، جو ایفل ٹاور سے بھی بلند ہے ۔ اسے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا¶ں اور شدید زلزلوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔
ریلوے حکام کے مطابق، کشمیر ریلوے لائن کو مکمل طور پر سی سی ٹی وی نگرانی سے لیس کیا گیا ہے ، تاکہ مسافروں کو محفوظ اور پر اعتماد سفر فراہم کیا جا سکے ۔ریلوے کے ایک سینئر آفیسر نے کہاکہ ہر انچ پر نگاہ ہے ۔ یہ نہ صرف سفری آسانی فراہم کرے گا بلکہ پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں کے لیے روزگار، تعلیم اور صحت کے مواقع تک رسائی کو بھی بہتر بنائے گا۔حکام اور مقامی رہنما¶ں کو امید ہے کہ اس منصوبے سے کشمیر کی معیشت کو تقویت ملے گی، سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور خطے کی بھارت سے جذباتی وابستگی مزید مستحکم ہوگی۔وزیر اعظم اپنے دورے کے اختتام پر ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے ، جس میں وہ ممکنہ طور پر حکومت کی طرف سے کشمیر میں جاری ترقیاتی اقدامات اور امن و خوشحالی کے نئے روڈ میپ پر روشنی ڈالیں گے ۔دریں اثنا مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا:‘تاریخ رقم ہونے کو ہے … صرف تین دن باقی ہیں! چناب کا عظیم پل، جو دنیا کا بلند ترین ریلوے پل ہے ، جموں و کشمیر میں پوری شان سے کھڑا ہے ۔ وزیر اعظم 6 جون کو اس پل کا افتتاح کریں گے ۔ یہ ‘نئے بھارت’ کی قوت اور بصیرت کی قابلِ فخر علامت ہے ’۔
Comments are closed.