شوپیان اور ترال میں بعد دوپہر شدید ژالہ باری ، میوہ باغات اور کھیتوں میںنقصان
سرینگر /02جون
کشمیر میں دن بھر دھوپ چھاﺅ کا کھیل جاری رہا جس دوران ایک بار پھر بعد موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی اور کئی علاقوں میں شدید نوعیت کی ژالہ بار ی ہوئی ۔ کچھ دنوں کے خوشگوار موسم کے بعد بدھ کے بعد دوپہر وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو ا جو شام دیر گئے تک جاری رہا ۔ مجموعی طور پر پوری وادی کے میدانی علاقوں میں بارشوں سے رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملا۔
شوپیان اور ترال کے علاقوں میں اس وقت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جب کچھ منٹوں تک شدید نوعیت کی ژالہ باری ہوئی ۔ عین شاہدین کے مطابق ژالہ باری اس قدر شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف سفیدی چھا گئی ۔ انہوںنے بتایا کہ شدید نوعیت کی ژالہ باری کے نتیجے میں میوہ باغات میں کافی نقصان ہو گیا جبکہ کھیت کھیلانوں میںکافی تباہی پہنچ گئی ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 3جون تک موسمی صورتحال ناساز رہنے کی امید ہے۔ اس دوران کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں چند دنوں کے دوران بیشتر مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
Comments are closed.