عمر عبداللہ کی صدارت میں ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے تحت محکموں کی ایک میٹنگ
سری نگر، 19 مئی (یو این آئی)
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے تحت محکموں کی تنظیم نو کے لیے تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
انہوں نے اس دوران طویل مدتی پائیداری کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعلیٰ نے پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے تحت محکموں کی تنظیم نو کے لیے تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی’۔
انہوں نے کہا: ‘مؤثر استعمال اور طویل مدتی پائیداری کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا’۔
Comments are closed.