پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ افراد کیلئے خصوصی پیکیج کی سفارش کی جائے گی/ سنیل شرما
جموں،19مئی
حزب اختلاف کے لیڈر سنیل شرما نے پیر کے روز کہاکہ حالیہ پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں متاثرہ شہریوں کی باز آباد کاری کی خاطر مرکزی سرکار سے خصوصی مالی پیکیج کی سفارش کی جائے گی۔سنیل شرما نے بی جے پی کے دیگر مقامی رہنما¶ں کے ہمراہ راجوری کے ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں حالیہ دنوں میں سرحد پار سے شدید گولہ باری کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔
دورے کے دوران انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ہمدردی کا اظہار کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل شرما نے کہا:‘ہم اس معاملے کو پارٹی سطح پر سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ مرکز کو باقاعدہ سفارش کرے گی کہ ان متاثرین کے لیے ایک خصوصی مالی امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے تاکہ انہیں اپنے گھروں کی مرمت، کھوئی ہوئی املاک کی تلافی اور روزمرہ زندگی کی بحالی میں مدد مل سکے ۔
’انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت اور وزارت داخلہ کو اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ روانہ کی جائے گی، جس میں زمینی صورتحال، نقصانات اور متاثرین کی ضروریات کا مکمل احاطہ کیا جائے گا۔سنیل شرما نے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہری مسلسل دشمن کی بلا اشتعال گولہ باری کا نشانہ بن رہے ہیں، یہ صورتحال ناقابلِ قبول ہے ۔ ہمیں نہ صرف فوری امداد دینی ہے بلکہ طویل مدتی حل کی بھی ضرورت ہے ۔بی جے پی رہنماو¿ں نے متاثرہ دیہات میں زمینی سطح پر تباہی کا جائزہ لیا، جن میں مکانات، زرعی زمینیں، مویشی، اور بنیادی ڈھانچہ خاص طور پر متاثر ہوا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں راجوری، پونچھ، اور دیگر سرحدی علاقوں میں پاکستان کی جانب سے ہونے والی شیلنگ میں کئی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ درجنوں رہائشی مکانات اور املاک کوبھی نقصان پہنچا ہے ۔
Comments are closed.