قاضی گنڈ میں قائم انمل ہسبنڈری سنیٹر کرایہ کے دو کمروں میں ، حکام خواب غفلت میں

سرینگر /19مئی /

قاضی گنڈ میں قائم محکمہ انمل ہسبنڈری سنیٹر سرکاری عدم توجہی کے باعث گزشتہ سات سالوں سے کرایہ کے کمروں میں کام کر رہا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ سات سال سے زائد عرصہ سے محکمہ ایک کرایہ کے شیڈ جو دو کمروں پر مشتمل ہے میں کام کر رہا ہے اور آج تک حکام کی جانب سے انہیں عمارت فراہم نہیں کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکام کی عدم توجہی کے باعث محکمہ کے ملازمین کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی پریشانیاں درپیش ہے اور حکام کی جانب سے لوگوں کو ان مشکلات سے باہر نکالنے میںکوئی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا ئیں جا رہے ہیں جو کہ باعث افسوس ہے ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ کچھ عرصہ قبل سرکار کی جانب سے عمارت کی تعمیر کیلئے جگہ مقرر کی گئی تھی تاہم اس پر بھی بعد میں کوئی عملدرآمد نہیںہوا جس کے نتیجے میں لوگ اور محکمہ کے ملازمین پریشانیوں میں مبتلا ہے ۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک نئی عمارت تعمیر کرکے اس سنیٹر کو اس میں شفٹ کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں تاکہ لوگوں کے مسائل کا بھی ازالہ ہو سکے ۔

Comments are closed.