سرینگر ہوائی اڈے پر آپریشن آج سے دوبارہ بحال ہوگا
سرینگر/12 مئی / ٹی آئی نیوز
بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے کئی دنوں کی معطلی کے بعد سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج سے منگل آپریشن شروع ہوگا
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کی بحالی کیلئے ہری جھنڈی مل چکی ہے اور امید ہے کہ سرینگر ہوائی اڈہ پر آج سے دوبارہ کام شروع ہوگا ۔
سرینگر ائر پورٹ کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ آپریشن کی بحالی کیلئے باکل تیار ہے تاہم اس کیلئے حکام کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کا انتظار ہے ۔
خیال رہے کہ سرینگر ہوائی اڈہ گزشتہ ہفتے کے فوجی تعطل کے دوران 9 مئی سے سول پروازوں کیلئے بند کیا گیا تھا ۔
سرینگر ہوائی اڈے پر ممکنہ طور پر پروازوں کی بحالی کو کشیدگی میں کمی اور خطے میں معمول پر آنے کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Comments are closed.