پاکستانی فوجیوں نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مسلسل چوتھے روز بھی گولہ باری کی
سری نگر، 28 اپریل
پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مسلسل چوتھے دن بھی گولہ باری کی ہے جس کا ہندوستانی فوجیوں نے معقول جواب دیا ہے۔
ہندوستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’27-28 اپریل کی درمیانی شب پاکستانی فوج کی چوکیوں نے کپواڑہ اور پونچھ اضلاع کے ملحقہ علاقوں میں چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی جس کا ہندوستانی فوجیوں نے فوری اور موثر جواب دیا۔‘‘
واضح رہے کہ 22 اپریل کو دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے پہلگام کی وادی بیسرن میں 26 سیاحوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے وادی میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
Comments are closed.