لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نئی دہلی میں وزیر داخلہ سے ملاقی

جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امیت شاہ سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے جموں و کشمیر سے متعلق مختلف امور بشمول سیکورٹی، گورننس، ترقیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں امن، عوامی بہبود اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کے پیش نظر یہ میٹنگ اہمیت رکھتی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ مرکز اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے درمیان کلیدی پالیسی اور ترقیاتی امور پر باقاعدہ مشاورت کا حصہ ہے جس کا مقصد خطے میں پائیدار ترقی اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

Comments are closed.