محرم الحرام ،میلہ کھیر بھوانی اور سالانہ امرناتھ یاترا : آئی جی پی کشمیر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے پولیس کنٹرول روم کشمیر میں ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد آئندہ منعقد ہونے والی امرناتھ یاترا ، محرم الحرام کی تقریبات اور میلہ کھیر بھوانی کے پُرامن، محفوظ اور منظم انعقاد کے لیے تیاریوں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔
اجلاس میں جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، انٹیلی جنس ایجنسیوں، بی ایس ایف، ایس ایس بی، ٹریفک پولیس، ریلوے، ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف سکیورٹی اور انتظامی اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے سکیورٹی نفری کی تعیناتی، یاترا اور جلوسوں کے راستوں کی حفاظت، انٹیلی جنس رابطہ کاری، ٹریفک نظم و نسق، مواصلاتی تیاریوں، ہنگامی ردِعمل کے نظام اور دیگر انتظامی و لاجسٹک اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وی۔ کے۔ بردی نے مختلف اداروں کے درمیان م¶ثر رابطہ، بلا تعطل مواصلاتی نظام اور مشترکہ عملی حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ آئندہ تقریبات کے دوران ایک محفوظ اور پُرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
امرناتھ یاترا 2026 کے لیے سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے افسران کو ہدایت دی کہ مقررہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور تمام احتیاطی اقدامات بروقت اختیار کیے جائیں۔ انہوں نے بالخصوص حساس مقامات اور مقررہ یاترا راستوں پر اعلیٰ سطح کی چوکسی اور تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اجلاس میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے منصوبوں، آفات سے نمٹنے کی تیاریوں، ہجوم کے نظم و نسق اور مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے فوری اور م¶ثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے وادی بھر میں تمام مذہبی جلوسوں اور اجتماعات کے پُرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ جلوسوں کے مقررہ راستوں پر جامع سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے جائیں، م¶ثر ہجوم انتظامی نظام قائم کیا جائے اور منتظمین و مقامی نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا جائے۔
میلہ کھیر بھوانی کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے افسران کو ہدایت دی کہ سالانہ مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کے لیے مضبوط سکیورٹی اور سہولت کاری کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزار کے احاطے کی مکمل تلاشی و صفائی (Sanitization)، مناسب سکیورٹی نفری کی تعیناتی اور م¶ثر ٹریفک منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کو محفوظ، پُرسکون اور سہولت بخش ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

Comments are closed.